اہم خبریںپاکستان

حکومتی دعوے ٹھس،ملک میں مہنگائی کا راج برقرار

اسلام آباد (اعجاز علی ساغر سے)حکومتی دعوے ہوا ہوگئے، ملک میں مہنگائی کا راج برقرارہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ 55 فیصد کا مزید اضافہ ہوگیا ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 19 فیصد سے تجاوز کر گئی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران بیشتر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ماہانہ 17 ہزار تک کمانے والوں کیلئے مہنگائی 21 فیصد تک پہنچ گئی ہے رواں ہفتے کے دوران 17اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران بجلی،دالیں،کیلیلکڑی مہنگی ہوگئی ہیں رواں ہفتے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 پیسے کا اضافہ ہوا رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دال مسور کی فی کلو قیمت میں 7روپے 98 پیسے کا اضافہ ہوا ہے رپورٹ کے مطابق دال مسور کی فی کلو قیمت 194 سے بڑھ کر 202روپے 20 پیسے کی ہو گئی ہے رواں گرم مصالحہ کی فی کلو قیمت میں 3روپے 17 پیسے بڑھ گئی ہیں رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے لکڑی کی فی من قیمت میں 7روپے 12پیسے کا اضافی ہوا ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے 15اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ہوئی ہے ایک ہفتے کے دوران آلو 8 روپے 74پیسے فی کلو سستے ہوئے ہیں رواں ہفتے برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں 12روپے 39 پیسے کمی ہوئی ہے ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 10روپے 77 پیسے کی کمی ہوئی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے تازہ دودھ،دہی،کوکنگ آئل سمیت 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button