کالمز
حَیَّ عَلَی الْفَلاح

عنوان ۔حَیَّ عَلَی الْفَلاح
نام ۔کشف عبیر
نماز کے طالب کیلئے اذان کا احترام کیوں ضروری ہے؟نماز کے طالب کے لیے اذان کا احترام بہت مدد گار ثابت ہوگا۔جیسے ستون ظاہر اور بنیاد پوشیدہ ہوتی ہے،بیج زیرِزمین مخفی او شجرعیاں ہوتے ہیں،محنت پسٍ ِپردہ اور کامیابی آشکار ہوتی ہےبلکل ویسے ہی نماز ظاہری اور جسمانی عمل اور اذان کا احترام ایک روحانی اور قدرے نادیدہ فعل ہے پس جو کوئی ظاہری اور عیاں معاملات میں بہتری،مداومت اور نماز میں باقاعدگی کا خواہش مند ہو اسے چاہیے کہ اعمال باطنی کی اصلاح اور اذان کے احترام سے اس کا آغاز کرے۔