اہم خبریں

تجاوزات کے خلاف کینٹ بورڈ ان ایکشن

*روزنامہ عوامی للکار پر ڈھوک سیداں گردونواح میں تجاوزات کیخلاف آواز اٹھانے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر کینٹ بورڈ کا نوٹس*

*چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران گلزار کی ہدایت پر انفورسمنٹ سپریڈنٹ عمر خان کا ڈھوک سیداں گردونواح میں گرینڈ آپریشن*

*ڈھوک سیداں،پیپلز کالونی،نیازی ٹاؤن،بائیس نمبر،ٹینچ بھاٹہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، 3 ٹرک سامان ضبط*

راولپنڈی (عبدالرحمان سے) راولپنڈی چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران گلزار کی ہدایت پر انفورسمنٹ سپریڈنٹ عمر خان کا ڈھوک سیداں گردونواح میں گرینڈ آپریشن کنٹونمنٹ بورڈ انسداد تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 3 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔ انفورسمنٹ سپریڈنٹ عمر خان کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن بھر پور انداز میں جاری ہے اس سلسلہ میں انفورسمنٹ برانچ کے عملہ نے تجاوزات کے خلاف کینٹ کے مختلف علاقوں ڈھوک سیداں،پیپلز کالونی،نیازی ٹاؤن،بائیس نمبر،ٹینچ بھاٹہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا اور 3 ٹرک سامان ضبط کیا جن میں ریڑھیاں، کاونٹر، بینچ وغیرہ شامل ہیں۔ واضح رہے روزنامہ عوامی للکار میں تجاوزات کیخلاف آواز اٹھائی گئی تھی جس پر کینٹ بورڈ راولپنڈی کے افسران نے نوٹس لیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button