اہم خبریں

راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالفطر کیلئے صفائی پلان پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا

راولپنڈی (عبدالرحمان سے) کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالفطر کیلئے صفائی پلان پر عمل درآمد کا آغاز کر دیاہے۔ تقریبا3100 کے قریب ورکرز و دیگر سٹاف تین شفٹوں میں چاند رات اور عید کے تینوں دن شہر کی صفائی میں حصہ لینگے۔ سی ای او رانا ساجد صفدر نے عیدالفطر کے سلسلے میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بالخصوص عید گاہوں،مساجد،امام بارگاہوں، پارکس اور کمرشل ایریازکے اطراف صفائی کے خصوصی انتظامات یقینی بنائے جائیں اس سلسلے میں کوئی غفلت نہ برتی جائے ۔ نمازیوں کو کسی شکایت کا موقع نہ دیں، عیدگاہوں، مساجد و امام بارگاہوں اور پارکس کے اطراف، کمرشل ایریاز کی صفائی کے بعد چونے کا چھڑکاؤ یقینی بنایا جائے، گزشتہ روز سینئر مینیجر آپریشنزآر ڈبلیو ایم سی محمد حسنین نے سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر کو عیدالفطر کے صفائی پلان کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی کی تمام مساجد،عیدگاہوں اور امام بارگاہوں کے اطراف کی خصوصی صفائی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ مساجد اور عید گاہوں کی خصوصی صفائی کی جائیگی،سینیٹری ورکرز وہاں موجود رہیں گے،سڑکوں کو دھویا جائیگا اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ کیا جائیگا، سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے متعلقہ افسران کومزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام عید گاہوں کا دورہ کر کے صفائی کے انتظامات چیک کریں۔ صفائی ستھرائی کا کام یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کی شکایات کا بھی بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے، گندگی کی حوالے سے شہریوں کی شکایات موصول ہوئیں تو ذمہ داروں کیخلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائیگی، رانا ساجد نے اہلیان راولپنڈی کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ تمام امت مسلمہ کے لئے یہ مہینہ اور عیدالفطر بہت مقدس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button